زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

سرکاری ذخائر کا حجم 9 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ،اسٹیٹ بینک

پاکستان کو گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے تھے—فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے قرض کی نئی قسط موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مجموعی ذخائر بڑھ کر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے اور آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی وصولی کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔


اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مجموعی ذخائر میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story