بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا ویڈیو جاری

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر کی مدد سے بلیک ہول میں گرنے اور بچ نکلنے کے دو مناظر تشکیل دیے ہیں


ویب ڈیسک May 10, 2024

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بلیک ہول میں گرنے کے بعد کے مناظر ممکنہ طور پر کیسے ہوں گے۔

ناسا کی جانب سے پیش کیے گئے مناظر میں دِکھایا گیا ہے کہ کیمرا بلیک ہول تک پہنچتا ہے، اس کے گرد گھومتا ہے اور بالآخر اس مقام تک پہنچ جاتا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوتی۔

ویڈیو میں دِکھایا گیا بلیک ہول ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز میں موجود سُپر میسو بلیک ہول سیگیٹیریئس اے* سے مشابہت رکھتا ہے۔


ناسا کے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ناسا کے سپر کمپیوٹر کی بدولت تیار کیے گئے ان مناظر میں ناظرین ایونٹ ہورائزن (بلیک ہول کا پوائنٹ آف نو ریٹرن، جہاں سے واپسی ممکن نہیں) میں کھنچے جا سکتے ہے۔

ادارے کی جانب سے دو ویڈیو جاری کی گئیں ہیں۔ پہلی ویڈیو میں بلیک ہول میں کیمرا گرتے ہوئے ہوئے تفصیلاً دِکھایا گیا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں کیمرے کو قریب سے بچ کر نکلتے ہوئے دِکھایا ہے۔

ناسا کے آسٹرو فزسسٹ جیریمی شنیٹمین کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر اس سے متعلق پوچھتے ہیں اور بمشکل تصور کیے جانے والے ان مناظر کے بنانے کے عمل نے ان کو ریلیٹیویٹی کی ریاضی کو حقیقی نتائج سے جوڑنے میں مدد دی لہٰذا انہوں نے دو مختلف مناظر بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں