بھارت میں 600 سال قدیم درگاہ کی بےحرمتی قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں

ہندوتوا کے غنڈوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد باد میں امام شاہ بابا کی درگاہ پر حملہ کردیا


ویب ڈیسک May 10, 2024
ہندوتوا کے غنڈوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد باد میں امام شاہ بابا کی درگاہ پر حملہ کردیا، فوٹو: فائل

بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں نے احمد آباد میں ایک تاریخی درگاہ کے اندر قبروں کو مسمار کرکے ان کی جگہ مورتیاں نصب کریں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد باد میں امام شاہ بابا کی 600 سال پرانی درگاہ پر پیش آیا۔ انتہا پسند ہندوؤں نے درگاہ پر دھاوا بول دیا۔

اس درگاہ کو ہندوؤں کا مقدس مقام ہونے کا دعویٰ کرکے کافی عرصے سے انتہا پسند غنڈے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور حملہ آوروں نے درگاہ کی بے حرمتی کی اور قبروں کو مسمار کرکے مزار میں مورتیاں نصب کر دیں۔

درگاہ پر حملے کی اطلاع ملنے پر مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور درگاہ کی بےحرمتی سے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حملہ آورں سے تصادم بھی ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حسبِ معمول تاخیر سے پہنچی اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا جس میں بڑی تعداد مسلمانوں کی بھی ہے۔

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بعد سے بھارت میں تاریخی مساجد اور درگاہوں پر قبضے معمول کی بات بن گئی ہے اور اب بھی 3 بڑی تاریخی مساجد کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں