راولپنڈی احتجاجی ریلی سے گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان ضمانت پر رہا

گزشتہ روز احتجاج کرنے پر پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے


ویب ڈیسک May 10, 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

تحریک انصاف کی گزشتہ روز احتجاجی ریلی سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق امیدوار اسمبلی شہریار ریاض سمیت متعدد افراد کو آج سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ تھانہ بنی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی پر ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔

سول جج نواز اشرف نے شہریار ریاض، سیمابیہ طاہر سمیت تمام گرفتار شدگان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور قائدین اور کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان قائدین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں مسترد کردیں اور کہا کہ آئین و قانون کے تحت پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے۔ جج نے کمرہ عدالت میں تمام گرفتار شدگان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں رہا کرادیا۔ رہائی پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں