سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 54 ڈالر کے اضافے سے 2366ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کے اضافے سے 243800روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3944روپے کے اضافے سے 209019روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2271.94روپے کی سطح پر آگئی۔