صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے وزیراعلیٰ کے پی
اب زیادتیوں کے خلاف صوبے کے عوام وفاق کے خلاف دوسری تحریک چلائیں گے، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خبردار کیا ہے کہ ہم صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کریں گے اور ہمیں کوئی انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے صوبے کے لوگوں کو بجلی یا گیس چور کہا جائے گا تو اسے برداشت نہیں کروں گا، وفاق ہمارے صوبے کی عوام کو چور نہ کہے، صوبے میں بجلی اور گیس کی ناجائز لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور ہم اُن پر مزید کسی بھی قسم کا بوجھ نہیں ڈالنے دیں گے، میں عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہوں جس کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج اور دیگر سہولیات بہتر ہوجائیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے عوام ویسے ہی پریشان ہیں اور اُس پر گیس بجلی کے بل بہت زیادہ بھیجے جارہے ہیں، ہم نے وفاق سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حصہ مانگا ہے، ہمارے صوبے کے لوگوں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے حقوق سلب کرنے پر وفاق کے خلاف تحریک چلائیں گے کیونکہ ہمارے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی جارہی ہیں، وفاق صوبے کے 1510 ارب روپے واپس کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے خلاف قانون کی خلاف ورزی اور آئین شکنی کی گئی اُس کے باوجود سب کو معاف کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سرکاری آفیسرز کے خلاف نہیں مگر قانون کے خلاف کام کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔