اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست آخری میچ برابر ہوگیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف راؤنڈ کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچز میں پاکستانی ٹیم بدستور ناقابل شکست رہی ہے اور آخری میچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپو میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا آخری راؤنڈ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
میچ کے پہلے دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہیں کرسکیں جبکہ دوران نیوزی لینڈ نے دو پنالٹی کارنر پر بھی گول کا موقع ضائع کیا۔
تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اگلے دو منٹ میں ہی میچ کو برابر کردیا۔
محمد ابوبکر نے تیسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں پنالٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا اور نیوزی لینڈ کی برتری کو برابر کیا۔ اس کے بعد چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل تو پیش کیا مگر گول کرنے میں ناکام رہیں اور وقت ختم ہونے پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
پاکستان 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل جاپان کے خلاف کل کھیلے گا۔