پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے گندم کی خریداری پر زور دیا، ذرائع پی پی


ویب ڈیسک May 10, 2024
(فوٹو : فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ان خبروں کو مزید تقویت مل گئی تھی۔

تاہم اب پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ کے بعد اور پہلے بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پی پی نے بتایا کہ وزیراعظم سے بلاول کی ہونے والی ملاقات میں کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بلاول بھٹو نے گندم خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں