رنبیر کپور کی نئی میگا فلم ’رامائن‘ کو قانونی جنگ کا سامنا

فلم میکرز کو ’پروجیکٹ رامائن‘ کے ٹائٹل پر انٹلیکچوئیل پراپرٹی رائٹس کا مسئلہ ہے


ویب ڈیسک May 10, 2024
فوٹو ویب ڈیسک

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم 'رامائن' کو قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میکرز کو 'پروجیکٹ رامائن' کے ٹائٹل پر انٹلیکچوئیل پروپرٹی رائٹس کا مسئلہ ہے۔

ابتدائی طور پر یہ رائٹس الو مانتینا میڈیا وینچرز نے حاصل کیا تھا اور فلم میکرز کی طرف سے اس ٹائٹل کے رائٹس حاصل کرنے کیلئے گفتگو کا آغاز اپریل 2024 میں ہوا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

قانونی جنگ سے فلم میں تاخیر کے متعلق کوئی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ اس کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ 'رامائن' کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور رنبیر کپور کے کردار کی کچھ تصاویر بھی سیٹ سے وائرل ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں