امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کردی

امریکا نے اپنے شہریوں کو تیونس، لیبیا، لبنان، سوڈان اور الجیریا کا سفر کرنے سے بھی روکا تھا۔


ویب ڈیسک September 20, 2012
گستاخانہ فلم کے خلاف کئی ممالک میں کئے گئے احتجاج اور مظاہروں میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، یہ وارننگ گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان میں جاری مظاہروں کے پیش نظردی گئی ہے۔

امریکا نے گستاخانہ فلم کے خلاف مسلم دنیا میں احتجاج کے بعد اپنے شہریوں کو تیونس، لیبیا، لبنان، سوڈان اور الجیریا کا سفر کرنے سے بھی منع کررکھا ہے۔

دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہے جس میں امریکا سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اس معاملے پر امت مسلمہ سے معافی مانگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |