آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
عالمی ادارے نے مالی اہداف پر سختی عمل درآمد اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے
عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو معاشی استحکام کے باوجود خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری پاکستان کی کنٹری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے لیکن معاشی استحکام کے باوجود معیشت کو خطرات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو بھی واپس آئی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی آؤٹ لُک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے پالیسی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔
حکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے مالی اہداف پر سختی سے عمل درآمد اور غریب طبقے کے تحفظ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔
کنٹری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں اور مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھی جائے۔