پاکستان ایگزم بینک میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کا معاہدہ

900 ملین ڈالرکی معاونت ملے گی،تکنیکی معاونت کے لیے اضافی 2 ملین مختص


APP May 11, 2024
900 ملین ڈالرکی معاونت ملے گی،تکنیکی معاونت کے لیے اضافی 2 ملین مختص۔ فوٹو: فائل

پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ کے مابین ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کا 3سالہ معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ سے پاکستان کو 2024 سے 2026 تک 900 ملین ڈالر ملیں گے، تکنیکی معاونت کیلیے اضافی 2 ملین مختص کیے گئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امورکے اعلامیے کے مطابق جمہوریہ کوریا کے ایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ کے کنٹری پروگرام مشن نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں 2024 سے 2026 تک ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعاون کے معاہدے پردستخط کیے۔

ترقیاتی منصوبوں میں جامشورو میں بچوں کے اسپتال کی تعمیر شامل ہے، جس کیلیے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ60 ملین ڈالر فراہم کرے گا، مشن نے وزارت منصوبہ بندی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، صوبائی منصوبہ بندی و ترقی کے محکموں اور دیگر کیساتھ مجوزہ ترقیاتی ایجنڈہ بہتربنانے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

معاہدے پر جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ساجد منظور اسدی اور مشن کے ڈائریکٹر ایشیا ٹیم نے دستخط کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |