پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش

نساؤ اسٹیڈیم میں پویلین واسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا


Sports Reporter May 11, 2024
نساؤ اسٹیڈیم میں پویلین واسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش کردیے گئے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلیے پیش کردیے گئے، تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی

4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں، پویلین اور اسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں