سی آئی اے پولیس انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سی آئی اے پولیس انسپکٹر عدنان نامی شخص کے خاندان سے پہلے ہی 30 لاکھ روپے کی رقم وصول کرچکا تھا، اینٹی کرپشن حکام


ویب ڈیسک May 11, 2024
سی آئی اے پولیس انسپکٹر عابد علی پر مقدمہ درج کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا (فوٹو: اسکرین گریب)

سی آئی اے پولیس کا انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔


اینٹی کرپشن سندھ نے ایک کارروائی کے دوران سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر عابد علی کو ایک لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔


ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو کے مطابق سی آئی اے پولیس انسپکٹر عدنان نامی شخص کے خاندان سے پہلے ہی 30 لاکھ روپے کی رقم وصول کرچکا تھا۔ عدنان نامی شخص دبئی سے کراچی 25 مارچ کو پہنچا تاکہ یورپ جاسکے۔ 7 اپریل کی رات صدر میں قائم نجی ہوٹل سے عدنان کو اغوا کیا گیا۔ عدنان کے خاندان سے انسپکٹر عابد علی پیسوں کو مطالبہ کرتا رہا۔


حکام کے مطابق مطلوبہ رقم نہ ملنے پر عدنان کو 19 اپریل کو حب ریورڈ روڈ سے گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ عدنان کے اہل خانہ سے 30 لاکھ وصول کرنے کے بعد 8 لاکھ کا مزید مطالبہ کیا گیا اور بعد میں ایک لاکھ کی رشوت وصول کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔ پولیس انسپکٹر عابد علی پر مقدمہ درج کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں