آئرلینڈ سے شکست کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیدیا
دورہ نیوزی لینڈ کے بعد سے بالنگ لائن ٹیم کی فتوحات میں حصہ نہیں ڈال رہی، سابق کپتان
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی پر ڈال دی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے پر مسائل پیدا ہوئے، اس دورے کے بعد سے بالنگ لائن ٹیم کی فتوحات میں حصہ نہیں ڈال رہی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کو جس طرح کپتانی کے عہدے سے ہٹایا گیا اور بابراعظم کو کپتانی سونپی گئی تو اس نے اپنی کمزوری دکھائی، جب تک ٹیم باہر سے منتخب ہوگی اور کپتان فیصلوں میں شامل نہیں ہوگا تو یہی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔
مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ
آئرلینڈ نے گزشتہ روز پاکستان پہلے ٹی20 میچ میں شکست دیکر ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار فتح حاصل کی۔
مزید پڑھیں: پہلی بار آئرلینڈ نے پاکستان کو ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شکست دیدی
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ خراب بالنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کرسکے۔