اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں اسرائیل کی کچھ فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی


ویب ڈیسک May 11, 2024
اسرائیل کو ہھتیاروں کی فراہمی جاری رہ سکتی ہے،امریکا:فوٹو:فائل

امریکا نے کہا ہے کہ ممکن ہے اسرائیل نے غزہ میں ہمارے فراہم کیے گئے ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہو۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے بظاہرامریکا کی طرف سے فراہم کیے گئے اسلحے کا استعمال غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کیا تاہم امریکی حکومت کے پاس اس بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔

رپورٹ میں غزہ میں کچھ اسرائیلی کارروائیوں کی واضح طور پر مذمت کی گئی ہے لیکن یہ حتمی طور پر نہیں کہا گیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (ُآئی ڈی ایف) نے جنگ کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے قانونی استعمال سے متعلق اسرائیل کی یقین دہانیاں قابل بھروسہ ہیں اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل جاری رہ سکتی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں