لاہور غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنے والے والدین گرفتار

خاتون نے شناخت ظاہر کیے بغیر ورچوئل تھانے میں قتل کی اطلاع دی


ویب ڈیسک May 11, 2024
والدین نے دوران تفتیش بیٹی کے قتل کا اعتراف کیا:فوٹو:فائل

لاہور کے علاقے برکی میں غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنے والے والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون شہری نے شناخت ظاہر کیے بغیر لڑکی کے قتل کی اطلاع دی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے قتل کو ہارٹ اٹیک سے موت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر والدین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ خواتین نام اور پتا ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شئیر کر سکتی ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں