آئرلینڈ سے شکست چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
کرکٹ آئرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کے اگلے ہی دن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے۔
چیئرمین پی سی بی ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا
دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شکست کا ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی کو قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین بننے کے بعد محض ایک سیریز کی بنیاد پر شاہین آفریدی کو کپتانی سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔