کراچی میں گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان
اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے
شہر قائد میں اتوار اور پیر تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کی لہربرقراررہنے کا امکان ہے اور اتوار و پیرکو پارہ 37ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں ہفتے کو بھی موسم گرم ومرطوب رہا، دوپہرکے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 51 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق حالیہ گرمی کی لہرآئندہ کئی روزتک برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، گرمی کی لہرکے دوران نمی کاتناسب 60فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
شہرمیں سمندرکی جنوب مغربی سمت کے علاوہ مغربی سمت سے بھی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق صوبے کےدیگرمقامات پرموسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے،ہفتے کوسب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔