صدراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں گستاخانہ فلم کا معاملہ اٹھائیں الطاف حسین

گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے لیکن احتجاج پرامن ہونا چاہیے، الطاف حسین


ویب ڈیسک September 20, 2012
گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے لیکن احتجاج پرامن ہونا چاہیے، الطاف حسین فوٹو: فائل

KARACHI: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گستاخانہ فلم کا معاملہ اٹھائیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ صدرآصف زرداری اپنے دورہ امریکا میں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس میں گستاخانہ فلم کے خلاف ایک مذمتی قرارداد بھی پیش کریں۔

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے لیکن احتجاج پرامن ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پر تشدد احتجاج سے فلم بنانے والوں پرکچھ اثرنہیں پڑے گا لیکن اس طرح کا احتجاج عوام اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |