صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس اہم اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف کا بھی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار


ویب ڈیسک May 12, 2024
وزیراعظم شہباز شریف کا بھی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت اورپارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ آزاد کشمیر کے حکمران اتحادمیں شامل پیپلزپارٹی آج اہم فیصلے کرے گی۔

علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف صاحب سے آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی اور انہیں عوام کے مطالبات سے پوری طرح آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے پرامن رہنے اور پرامن طریقے سے مسائل کے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں