برطانیہ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
2005 میں ڈکیتی کے دوران ملزم نے خاتون پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کیا تھا
برطانیہ میں 18 نومبر 2005 کو خاتون پولیس اہلکار کے قتل کرنے کے الزام میں 75 سالہ پاکستانی پیران دتہ خان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیران دتہ خان کا گینگ 20 سال قبل ٹرویل ایجنسی کی آفس میں ڈکیتی کی واردات میں شامل تھے۔ جہاں خاتون پولیس افسر ایک اہلکار کے ساتھ پہنچی جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔
اس واقعے میں خاتون افسر کی موت واقع ہوگئی تھی اور پیران دتہ خان پاکستان فرار ہوگئے تھے جب کہ دیگر ملزمان کو ایک ایک کرکے گرفتار کرلیا گیا اور سب کو سزائیں بھی ہوئیں۔
پیراں دتہ مرکزی ملزم تھا جس نے خاتون پولیس افسر شیرون بیشینوسکی کو گولی ماری تھی اور پاکستان فرار ہوجانے کے باعث گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔
بعد ازاں برطانیہ نے ملزم کی گرفتاری اور حوالگی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔ 2020 میں پیراں دتہ پاکستان میں گرفتار ہوگیا۔
جس کے بعد دونوں ممالک کے دوران ملزم کی حوالگی کے لیے قانونی اور آئینی معاملات پر رابطے ہوتے رہے۔ بالآخر گزشتہ برس پاکستان سے پیران دتہ خان کو برطانیہ کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم سے متعلق شواہد موجود تھے۔ کیس دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد آج ملزم کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔