خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب

مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سطح کی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا، جس کے ارکان کا اعلان کیا جائے گا، ترجمان


ویب ڈیسک May 12, 2024
خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا—فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ پاکستان ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور میں معاونت کے لیے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |