اچھی کہانیوں کی وجہ سے ٹیلی ویژن ڈرامہ مقبول ہوا سیما غزل

فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات کی ضرورت ہے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، سیما غزل


Cultural Reporter June 19, 2014
فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات کی ضرورت ہے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، سیما غزل فوٹو: فائل

ملک کی ممتاز ڈرامہ نگار اور شاعرہ سیما غزل نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ اور ادب ہر دور میں قابل اعتبار رہا ہے۔

ہمارے ادیبوں اور شاعروں نے وہ ادب تخلیق کیا ہے جس نے ملک کا نام روشن کیا، اسی طرح پاکستانی ڈرامہ بھی پوری دنیا میں بے حد مقبول ہوا ،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارا ڈرامہ اچھی کہانیوں سے پسند کیا گیا ہمارے ملک میں ایسے بے شمار خاندان موجود ہیں، جو بے شمار مشکلات اور مسائل سے دورچار ہیں ہر گھر میں ایک کہانی موجود ہے اگر ہم ان حقائق کو اپنے ڈراموں کے ذریعہ منظر عام پر لاتے ہیں تو اسے ضرور پزیرائی حاصل ہوگی میں نے اپنے ڈراموں میں ہمیشہ خاندانی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے فیملی اورینٹٹیڈ ڈرامے ہمیشہ ناظرین میں مقبول ہوئے۔ یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا ٹیلی ویژن ڈرامے کی مقبولیت میں جہاں اچھے موضوعات کا عمل دخل ہے وہاں معیاری ڈرامہ ہونے کی وجہ سے بھی اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ٹیلی ویژن ڈراموں کی طرح اگر ہماری فلموں میں بھی اچھے موضوعات کا انتخاب کیا جائے تو پاکستان میں بہترین فلمیں بن سکتی ہیں،چند فلموں کی کامیابی اس کا ثبوت ہے کہ وہ اس لیے عوامی توجہ کا مرکز بنیں کہ اس فلم کی کہانی بہت اچھی تھی، ہمارے نوجوانوں نے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جانے چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں