ہمارے تھیٹر کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں خالد معین بٹ
ہمسایہ ملک کے لوگ چاہتے ہیں پاکستانی تھیٹر سے وابستہ فنکار ان کے ہاں کام کریں
ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار خالد معین بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے کی طرح تھیٹر کا بھی پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔
ہمسایہ ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستانی تھیٹر سے وابستہ فنکار ان کے ہاں کام کریں۔ ایک انٹر ویو میں خالد معین بٹ نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ اپنی ڈگر سے ہٹ گیا تھا، لیکن اب سنجیدہ لوگوں کی کوششوں سے اصل ڈگر پر واپس آرہا ہے، میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی ولگر جملہ نہیں بولا اور مجھے اس پر فخر ہے۔
ان دنوں الحمراء 2 میں اسٹیج ڈرامہ ''دل دولت پیار'' زیر نمائش ہے جس میں اداکار سخاوت ناز، مہرالنساء، حسن مراد، عمران شوکی، حنیف کویتی، پائل چوہدری، رمشا سمیت دیگر فنکار پرفارم کر رہے ہیں اس ڈرامہ کے رائٹر مرزا رشید اختر اور ہدایتکاری کے فرائض میں نے سرانجام دیے ہیں۔ ڈرامہ کو جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عوام خصوصا فیملیاں معیاری تھیٹر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔