ملازمت پیشہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مرد تعاون کریں حمزہ علی عباسی
خواتین کو ورک پلیس پر ہراساں کیے جانے کے رویے کو مجرمانہ قرار دیا جانا چاہئے، اداکار
نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مرد تعاون کریں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ خواتین کو ورک پلیس پر ہراساں کیے جانے کے رویے کو مجرمانہ قرار دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین گھر کے مردوں کا بھی سہارا بنتی ہیں اور ان سے مردوں کو بھی معاشی اطمینان ملتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ خواتین کو معاشرے میں سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے مردوں کو کلیدی کردار نبھانا ہوگا۔
حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ اگر کسی خاتون کو ہراساں کیا جائے تو وہ خاموش مت رہے بلکہ اس کے خلاف آواز بلند کرے۔