تھانوں کے جائزے کے لیے پولیس انسپکشن ٹیم کی تشکیل

شہدائے پولیس کے مقدمات کرائم برانچ منتقل کرکے ملزمان گرفتار کیے جائیں،آئی جی سندھ

کراچی وحیدرآباد کے پولیس اسپتالوں کودوائیں فراہم کی جائیں،سکھراسپتال جلد مکمل ہوگا۔ فوٹو: فائل

پولیس افسران کے دفاتر اور تھانوں میں دستیاب سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سربراہی میں ایک انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔


انسپکشن ٹیم ابتدائی طور پر کراچی رینج کے تھانوں سے کام شروع کرے گی جس میں تھانوں میں موجود سہولتوں، دستیاب اسلحہ اور گولیوں کی تفصیل،پولیس رجسٹرز کی تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر ترتیب کی جانچ کی جائے گی،یہ بات آئی جی سندھ اقبال محمود نے مرکزی پولیس دفتر میں امن و امان کے جائزہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں انھوں نے ہدایت کی کہ شہدائے پولیس کے مقدمات کی تفتیش کرائم برانچ منتقل کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، 5 سال کے دوران درج کیے گئے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے دی جانے والی سزاؤں کی شرح کی رپورٹ دی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول اور مددگار15کال سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں کیلیے تربیتی شروع کریں، ایس ایس پی محافظ فورس مددگار 15کے امور سے متعلق انتظامی امور مکمل کریں، پولیس اسپتال کراچی میں ماہر ڈاکٹروں کی تقرری جلد کی جائے، ڈی آئی جی فائنانس کراچی اور حیدر آباد کے پولیس اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں، سکھر پولیس اسپتال تکمیل کے قریب ہے، آئی جی نے شہدائے پولیس کے لیے کراچی میں مختص اراضی پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story