پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی پر غور


ویب ڈیسک May 13, 2024
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی پر غور

ملک میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پندرہ مئی کو سمری وزرات خزانہ کو ارسال کرے گی۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 16 مئی جمعرات سے ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے جسے عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں