بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز 10 ریاستوں میں ووٹنگ

96 نشستوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 11 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے


ویب ڈیسک May 13, 2024
96 نشستوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 11 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، فوٹو: فائل

بھارت کی 10 ریاستوں میں 96 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں 11 کروڑ 70 لاکھ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار، آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھاڑکھنڈ، اڑیسا، مدھیہ پردیش اور ایک وفاق کے زیر انتظام علاقے میں آج شدید گرمی کے دوران انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

آج 96 نشستوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں اسد الدین اویسی، شتروگھن سنہا، سابق کرکٹر یوسف پٹھان اور اکھلیش یادو کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ بی جے پی اور کانگریس کے رہنما اپنی اپنی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

اس سے قبل 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات کے 3 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ آج چوتھا مرحلہ ہے۔

اگلا مرحلے میں ووٹنگ بقیہ ریاستوں میں 20 مئی کو ووٹنگ ہوگئی۔ سات مراحل مکمل ہونے کے بعد 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑے انتخابات کے لیے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے 543 نشتوں پر الیکشن ہو رہے ہیں جس میں مجموعی طور پر 96 کروڑ اور 90 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں