سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے سبب مقامی قیمت 3000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی
سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 2349 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی سے دو لاکھ 42 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے دو لاکھ 7 ہزار 733 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس طرح سے عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے تناظر میں سونے کی مقامی قیمت 3000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔