عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا

اپنی بیٹی راحہ کو ایک میوزک انسٹرومنٹ بجانا، رقص کرنا اور ایک کھیل ضرور سکھاؤں گی، اداکارہ


ویب ڈیسک May 13, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا۔


ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ انہیں کوئی میوزک انسٹرومنٹ بجانے نہیں آتا۔


عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 23 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا اور شوٹنگ کے طویل شیڈول میں ان کے والدین کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کس شہر میں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی راحہ کو ایک میوزک انسٹرومنٹ بجانا، رقص اور ایک کھیل ضرور سکھائیں گی۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو یہ تینوں کام نہیں آتے تو اس میں کوئی بری بات نہیں لیکن بطور والدین ہمیں بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی کچھ اسکلز سکھانی چاہئے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |