راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی

فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک May 13, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور اداکار راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

12 کو ریلیز ہونے والے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا ہے اور صرف یوٹیوب پر اس کے ویوز دس ملین تک پہنچ گئے ہیں۔



فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کے کرکٹ کے شوق کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |