چھاپے اسنیپ چیکنگ اور مقابلوں کے بعد 97 ملزمان گرفتار

اسلحہ و منشیات برآمد، بلوچ کالونی پولیس نے 10 مشکوک افرادکو حراست میں لیکر7مشتبہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں


Staff Reporter June 19, 2014
اسلحہ و منشیات برآمد، بلوچ کالونی پولیس نے 10 مشکوک افرادکو حراست میں لیکر7مشتبہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اسنیپ چیکنگ اور پولیس مقابلوں کے دوران2 زخمیوں سمیت97 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بلوچ کالونی چوہدری محمد طفیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران ایکسپریس وے پر مقابلے کے بعد زخمی ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا،بلوچ کالونی پولیس نے دیگر جرائم میں ملوث11ملزمان ارشد صمد ، آصف ، بلال ، عمران ، شہزاد ، پطرس ، نوید ، زوہیب ، جاوید ، نسیم اور امجد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے2 پستول ، 2مسروقہ موٹر سائیکلیں، 4 بوتل شراب، اور چرس کی راڈیں برآمد کر لیں، ایک اور کارروائی میں 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر7مشتبہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے نیو کراچی سیکٹر 11-Gمیں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم وقار عرف وکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 ہزار روپے، 32بور پستول اور موٹر سائیکل نمبر ایم این آر 6823 برآمد کرلی، گرفتار ملزم کے2 ساتھی شہزاد اور علی فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر اے ٹریڈرز کی دکان پر لوٹ مار کررہے تھے، گرفتار ملزم وقار عرف وکی عادی جرائم پیشہ ہے اور کئی بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور سی آئی اے نے جرائم کے خلاف77چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر72 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں