سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد

خاتون کا سراغ اس وقت ملا جب عملے کو پاور ایکسٹینشن کا ایک تار چھت پر لگے سائن بورڈ کے اندر جاتا دکھائی دیا


ویب ڈیسک May 14, 2024
[فائل-فوٹو]

بےگھر افراد کا کسی بھی جگہ کو اپنا مسکن بنا لینا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے تاہم امریکا میں ایک بےگھر خاتون مقامی سپرمارکیٹ کے سائن بورڈ کے اندر ہی رہائش پذیر ہوگئیں اور 1 سال تک وہیں مقیم رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک بے گھر خاتون م،ڈلینڈ میں موجود 'فیملی فیئر سپر مارکیٹ' کی چھت پر لگے سائن بورڈ میں ایک سال سے رہائش پذیر تھیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک سال تک کسی کا بھی ان پر دھیان نہیں گیا۔ 34 سالہ نامعلوم خاتون کا سراغ اس وقت ملا جب اسٹاف کو پاور ایکسٹینشن کا ایک تار چھت پر لگے سائن بورڈ کے اندر جاتا دکھائی دیا جس نے انہیں وہاں جاکر چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا۔

جیسے وہ سائن بورڈ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک عورت کو اپنے چھوٹے سے گھر میں پایا جس میں باقاعدہ فرش، کمپیوٹر اور کافی بنانے والی مشین موجود تھی۔

پولیس افسران کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون سے تفتیش کی۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ ان کی کہیں اور نوکری ہے لیکن فی الحال ان کا اپنا کوئی گھر نہیں ہے اور وہ تقریباً ایک سال سے یہاں رہ رہی ہیں۔

سیکیورٹی نے بالآخر خاتون کو وہاں سے جانے کا کہا جس پر خاتون نے تعمیل کی اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت کی۔ خاتون کو بے گھر افراد کے لیے خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے مدد لینے کا کہا گیا جس پر انہوں نے انکار کردیا۔ خاتون کے خلاف کسی بھی قسم کا کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |