کوئٹہ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری

ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل اور کھاد و بجلی پر سبسڈی دی جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج وسیع ہوگا، مظاہرین


ویب ڈیسک May 14, 2024
زمیندار ایکشن کمیٹی کا بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری ہے (فوٹو: اسکرین گریب)

لوڈشیڈنگ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج 6 روز سے جاری ہے۔


زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کیسکو کی جانب 24 گھنٹوں میں زرعی فیڈز کو بمشکل 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جب کہ حکام نے زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔


احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے زمینداروں کوکھاد اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں کو بند کردیں گے۔


دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 6سے 8گھنٹے تک کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ نواحی علاقوں میں10سے 12گھنٹے تک کی لوشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں