کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار

حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 14, 2024
متاثرہ ٹریک کو تاحال بحال نہیں کیا جا سکا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آ گیا۔

پولیس کے مطابق عوام ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر پھنسے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کو تا حال کھولا نہیں جا سکا ہے۔ ٹریک پر پھنسے مٹی سے لوڈ ٹرک کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں