جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی ف کے سینیٹر صالح شاہ کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق

شمس الاسلام جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ٹانک آرہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی


ویب ڈیسک June 19, 2014
جنوبی وزیرستان کا علاقہ پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اثر آتا ہے اور یہاں پولیس کی عمل داری نہیں ہے. فوٹو: ایکسپریس/فائل

وانا میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کے سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ٹانک آرہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کا علاقہ پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اثر آتا ہے اور یہاں پولیس کی عمل داری نہیں ہے تاہم پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔