بنگلادیش نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ٹیم کا حصہ ہونگے

فوٹو: فائل

بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نوجوان کرکٹر نجم الحسن شانتو بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، زمبابوے کے خلاف سیریز میں شکیب الحسن کی تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ٹی20 کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔

قبل ازیں حالیہ ٹی20 ہوم سیریز میں بنگلا دیش نے زمبابوے کے خلاف 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے


ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بنگلا دیش کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، ہنگال ٹائیگرز اپنا پہلا میچ 7 جون کو ڈیلاس میں سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ تمام ٹیمیں 25 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی سے منظوری درکار ہوگی۔

بنگلا دیش اسکواڈ:

نجم الحسن شانتو ، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب۔

ٹریولنگ ریزرو: عفیف حسین، حسن محمود
Load Next Story