لاہورمیں نہر میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

امدادی ٹیموں نے ایک بچے کی لاش نکال لی ہے جب کہ دوسرے کی تلاش کا کام جاری ہے۔


ویب ڈیسک June 19, 2014
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ہربنس پورہ میں 2 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نہر میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے ایک بچے کی لاش نکال لی ہے جب کہ دوسرے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث عوام کی بڑی تعداد دریاؤں، اور نہروں اور سمندرکا رخ کر لیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔