گجرانوالہ میں لدھیوالا نہر سے مسلسل تیسرے روز بھی سر کٹی لاش برآمد

پہلے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت 2 سگے بھائیوں خالد اور پرویز کے ناموں سے ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک June 19, 2014
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. فوٹو؛ فائل

لدھیوالا نہر سے مسلسل تیسرے روز بھی ایک سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرانوالہ میں لدھیوالا نہر سے مسلسل تیسرے روز ایک ہی مقام سے ایک اور سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پہلے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت 2 سگے بھائیوں خالد اور پرویز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقتولین کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل صبح کے وقت خالد، پرویز اور ان کے دوست ندیم کو ایک فون کال موصول ہوئی جس کے بعد تینوں یہ کہہ کر چلے گئے کہ وہ اپنے دوست سے ملنے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم مکمل تحقیقات سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔