لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی سے 51 زائرین جاں بحق

عرس کے پہلے 2 روز میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق جب کہ آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے۔


ویب ڈیسک June 19, 2014
آج جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے. فوٹو؛اے پی پی

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کے پہلے 2 میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم شدید گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔ آج جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے تاہم 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے تاہم عرس کے دوران ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔