امریکا کی یوکرین میں دخل اندازی پر روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی

روس نے یوکرین میں اپنا جارحانہ رویہ جاری رکھا تو اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکراس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، جوبائیڈن


ویب ڈیسک June 19, 2014
امریکا اور یورپی یونین نے مارچ میں روس کی متعدد اعلیٰ شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

ISLAMABAD:

امریکا کے نائب صدر جو ہائیڈن نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے یوکرین میں اپنی دخل اندازی کی پالیسی بند نہ کی تو اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس پر مزید پابندیاں عائدن کی جا سکتی ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو سے ملاقات میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو اسلحہ اور جنگجو بھیجے جا رہے ہیں، انھوں نے یوکرین کے صدر کو یقین دلایا کہ اگر روس نے یوکرین میں اپنا جارحانہ رویہ ختم نہ کیا اور علیحدگی پسندوں سے لاتعلقی اختیار نہ کی تو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔


واضح رہے کہ مارچ میں امریکا اور یورپی یونین نے یوکرین میں علیحدگی پسندوں کا ساتھ دینے اور مشرقی جزیرے کریمیا پر قبضہ کرنے پر روس کی متعدد اعلیٰ شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ دوسری جانب یورپی یونین نے روس پر عائد پانبدیوں کے حوالے سے 27 جون کو ایک اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔