کسی قسم کی ایمرجنسی لوگوں کولاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی وفد اقوام متحدہ

بلوچستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے 14000 افراد لاپتہ ہیں، وفد اقوام متحدہ


ویب ڈیسک September 20, 2012
اقوام متحدہ کے وفد نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کسی قسم کی ایمرجنسی لوگوں کولاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ فوٹو: فائل

لاپتہ افراد سے متعلق پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد نے کہا ہے کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کسی قسم کی ایمرجنسی لوگوں کولاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

اسلام آباد میں اپنے دس روز کے دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفد کے ارکان نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان میں اس حوالے سے مختلف گروپس اور حکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشن سے ملاقاتیں کیں۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ بلوچستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے 14000 افراد لاپتہ ہیں جبکہ حکومتی کمیشن کے مطابق صرف 100 سے کم افراد لاپتہ ہیں۔

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہماری سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی پابند نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |