کسی قسم کی ایمرجنسی لوگوں کولاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی وفد اقوام متحدہ
بلوچستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے 14000 افراد لاپتہ ہیں، وفد اقوام متحدہ
لاپتہ افراد سے متعلق پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد نے کہا ہے کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کسی قسم کی ایمرجنسی لوگوں کولاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
اسلام آباد میں اپنے دس روز کے دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفد کے ارکان نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان میں اس حوالے سے مختلف گروپس اور حکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشن سے ملاقاتیں کیں۔
وفد کے ارکان نے کہا کہ بلوچستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے 14000 افراد لاپتہ ہیں جبکہ حکومتی کمیشن کے مطابق صرف 100 سے کم افراد لاپتہ ہیں۔
وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہماری سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی پابند نہیں ہے۔