تقدیر کے کھیل نرالے ماضی کی نیوز اینکر اسپین کی ملکہ بن گئی

بہت کم ہی لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ نئی ملکہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے کیساتھ ماضی میں نیوز اینکربھی رہ چکی ہیں

اسپین کی نئی ملکہ شادی سے قبل کئی مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلز میں کام کرچکی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

موجودہ دور میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو ان کے اثر و رسوخ اور معلومات کے حوالے سے ''بادشاہ گر'' کہا جاتا ہے لیکن اسپین میں ایک خاتون نیوز اینکر پر قسمت اتنی مہربان ہوگئی کہ وہ ملک کی ملکہ بن گئیں۔

اسپین کے بادشاہ ہوان کارلوس کی جانب سے تخت سے دستبرداری کے بعد ان کے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ فیلپ ملک کے نئے بادشاہ اور ان کی بیوی ملکہ بن گئی ہیں لیکن ہسپانوئیوں کے علاوہ دنیا میں بہت کم ہی لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ نئی ملکہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں اور ماضی میں نیوز اینکر رہ چکی ہیں۔ 1972 میں اسپین کے ایک چھوٹے سے شہر اویئیڈو میں پیدا ہونے والی لٹیشیا اوٹیز کی زندگی کئی نشیب و فراز سے گرزی، انہوں نے اپنی تعلیم میڈرڈ میں حاصل کی اور تدریسی اخراجات پورے کرنے کے لئے انہوں نے مقامی اخبارات اور نیوز ایجنسیوں میں کام کیا۔ تعلم مکمل کرنے کے بعد وہ میکسیکو چلی گئیں جہاں انہوں نے ایک مقامی اخبار کی ادارت سنبھالی، کچھ عرصہ میکسیکو میں رہنے کے بعد وہ اسپین دوبارہ آئیں اور بین الاقوامی بزنس ٹی وی چینل سے وابستہ ہوئیں جس کے بعد انہوں نے امریکا کے معروف ترین چینل سی این این میں ملازمت اختیار کرلی۔ 1998 میں انہوں نے مقامی صحافی اورمصنر سے شادی کی جو ایک سال بعد طلاق پر متنج ہوئی۔


2001 میں نائن الیون کے بعد انہوں نے واشنگٹن سے ایک نیوز اینکر کے طور پر پہنچاتی رہی ہیں۔ 2003 میں امریکا کے عراق پر حملے کے بعد انہوں نے وہاں بھی صحافت کا مشکل ترین فریضہ بڑی تندہی سے ادا کیا۔ جس کے بعد وہ اسپین کے ایک مقامی ٹی وی میں نیوز اینکر کی حیثیت خدمات سر انجام دینے لگیں ، اسی دوران ان کی ملاقات اسپین کے شہزادہ فیلپ سے ہوئی اور اسی برس شاہی خاندان کی جانب سے دونوں کی منگنی کا اعلان کردیا گیا۔ 2004 میں دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ شہزادی لٹیشیا 9 اور 7 سالہ دو بیٹیوں کی ماں ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں اسپین کے بادشاہ ہوان کارلوس 39 برس تک تخت نشین رہنے کے بعد اپنے ولی عہد شہزادہ فلپ کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت نئے بادشاہ کی تاجپوشی اسپین میں کی گئی جس کے ساتھ ہی ماضی کی نیوز اینکر بھی یورپی ملک کی ملکہ بن گئیں۔

واضح رہے کہ اسپین ان چند یورپی ممالک میں سے ایک ہے جہاں جمہوریت کے ساتھ ساتھ بادشاہت بھی رائج ہے، ملک کے آئین کے تحت ان کے اختیارات نہ ہونے کیے برابر ہیں تاہم ملک میں شاہی خاندان کو انتہائی قدر و منزلت حاصل ہے۔

 
Load Next Story