راکھی ساونت دل میں تکلیف پر اسپتال منتقل تصاویر وائرل

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بیہوش ہیں اور ان کا طبی معانہ کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک May 15, 2024
فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کو دل میں تکلیف پر ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی مختلف تصاویر وائرل ہیں جن میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بیہوش ہیں اور ان کا طبی معانہ کیا جارہا ہے۔




اسپتال میں راکھی ساونت کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں