ممتاز کا بیٹے ذیشان کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان
ایک مخصوص ٹولہ ہراساں کررہا ہے اور اس معاملے میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی نے کافی مدد کی، اداکارہ
سینئر اداکارہ ممتاز نے بیٹے ذیشان راحیل کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باری اسٹوڈیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم اسٹار ممتاز نے کہا کہ 'یوسف' کے نام سے ڈرامہ سیریل کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔
ممتاز نے کہا کہ رومانس اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے میں ذیشان راحیل مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اسے اسلم چشتی ہدایت کاری دیں گے۔
انہوں نے بتایا اس وقت انڈسٹری کو ان کی ضرورت ہے، ان کا بیٹا ذیشان راحیل انہیں پچیس برس بعد پاکستان لایا ہے۔
اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ وپ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مدد کریں۔
ممتاز کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ انہیں ہراساں کررہا ہے اور اس معاملے میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی نے ان کی کافی مدد کی۔
پریس کانفرنس میں اسلم چشتی، ذیشان راحیل، محمد عباس اور رانا شہباز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔