افغانستان میں طالبان کا نیٹو آئل ٹرمینل پر حملہ 37 ٹینکر تباہ

افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں2حملہ آور مارےگئے اورایک نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا،پولیس


ویب ڈیسک June 19, 2014
طالبان نے نیٹو کے آئل ٹرمینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوٹو فائل

افغان طالبان نے صوبہ ننگر ہار میں نیٹو آئل ٹرمنل پر حملہ کر کے 37ٹینکرتباہ کر دیئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ طالبان نے طورخم میں پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو کے آئل ٹرمنل پر مقناطیسی بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑے 37 آئل ٹینکر تباہ ہو گئے جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے اور ایک حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

نیٹو کے ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آئل ٹرمینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |