خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پابندی کا حکم دیا


ویب ڈیسک May 16, 2024
پولیس اہلکاروںنے پابندی کی تصدیق کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

جسٹس طارق محمور جہانگیری نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ کمرہ عدالت کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے اس بات کی تصدیق کر دی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت ہے خفیہ اداروں سے منسلک افراد کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔