آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا

آئی او ایس 17.5 میں سامنے آنے والا ایک بگ مبینہ طور پر برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ سامنے لا رہا ہے


ویب ڈیسک May 16, 2024

آئی فون صارفین کے لیے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.5 میں سامنے آنے والا ایک بگ مبینہ طور پر کچھ صارفین کی برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ سامنے لا رہا ہے۔

متاثرہ آئی فون صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر بگ کے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ 17.5 آئی او ایس اپ ڈیٹ (جو پیر کے روز متعارف کرائی گئی) کے بعد وہ تصاویر جو برسوں پہلے ڈیلیٹ کی گئیں تھیں ان میں سے متعدد دوبارہ فوٹوز ایپ میں موجود پائی گئیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے ساتھی کو کوئی تصویر بھیجنے کی غرض سے فوٹوز ایپ میں گئے تو تازہ ترین تصاویر میں برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویرموجود تھیں۔ جب انہوں نے آئی پیڈ دیکھا تو وہ تصاویر اس میں بھی موجود تھیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کی 2010 کی چار تصاویر تازہ ترین آئی کلاؤڈ اپ ڈیٹ میں سامنے آئیں۔ انہوں نے کئی بار ان تصاویر کو ڈیلیٹ کیا۔

بعض صارفین کے مطابق ممکنہ طور پر آئی او ایس 17.5 میں فوٹوز ایپ میں ایسی تبدیلیاں کی گئیں ہوں جس کی وجہ سے فوٹو لائبریریز کی دوبارہ انڈیکسنگ کی ضرورت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں